• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم کانفرنس ودیگر ریاستی جماعتوں کومضبوط کیا جائے، زیارت حسین

لندن / ساؤتھمپٹن (نمائندہ جنگ) ساؤتھمپٹن میں مقیم سینئر نائب صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ چوہدری زیارت حسین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے، اس وقت کشمیریوں کو اپنی قومی شناخت کو بچانے کا مسئلہ درپیش ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ مسلم کانفرنس اور دیگر ریاستی جماعتوں کے تصور کو آزادکشمیر میں مضبوط کیا جائے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مختلف حصوں میں غیر ریاستی جماعتوں کا قیام مسئلہ کشمیر کے بین الاقوامی تقاضوں کے بھی منافی ہے اور اس سے کشمیریوں کے اندر مزید تقسیم بھی پیدا ہو رہی ہے۔ جنگ لندن سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ کشمیری اکابرین نے قیام پاکستان سے قبل ریاست جموں و کشمیر کے پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا۔ مسلم کانفرنس الحاق پاکستان کی داعی جماعت ہے مگر پھر اس ریاستی جماعت کے خلاف سازشیں کی گئیں تاہم آج کشمیر کی قومی شخصیات میں یہ سوچ اجاگر ہورہی ہے کہ مسلم کانفرنس کی تقسیم سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا گیا اور اب اس جماعت کو ازسر نو متحد کرنے اور پہلے کی طرح ایک بڑی قومی فیصلہ ساز جماعت بنانے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین