• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال اور شاہد خاقان کی ضمانت درخواستوں کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے آج مقرر کردی گئی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز پر مشتمل ڈویژن بنچ آج مسلم لیگی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کریگا۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی ریفرنس میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس کمپلیکس اسکینڈل میں ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہوئی ہے۔
تازہ ترین