• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس گلزار احمد6فروری کو کراچی میں اہم مقدمات کی سماعت کرینگے

اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کراچی میں 6؍ فروری کو اہم مقدمات کی سماعت کرینگے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کیخلاف آپریشن اور کراچی بدامنی کیس بھی شامل ہوگا۔ تجاوزات کیس کی سماعت 6فروری مقرر کی گئی ہے۔مقدمات کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کریگا۔ تجاوزات اور دیگر اہم کیسز کی سماعت کیلئے صوبائی، وفاقی حکومت، میئرکراچی اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ تجاوزات کیخلاف آپریشن اور سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق بھی تفصیلات بھی 6 فروری کو طلب کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے رفاعی پلاٹس، پارکس اور فٹ پاتھوں سے بھی قبضہ ختم کرانے کا حکم دیا تھا۔
تازہ ترین