• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی نسبت اسلام آباد میں زیادہ ٹھنڈ ہے، ہمیں تو کوئٹہ کے توسط سے ہی ٹھنڈ ملتی ہے، فیصل سبزواری، میں یہی کچھ لیکر یہاں آیا ہوں، میرا ساتھ دیں، سنجرانی کا ایم کیو ایم رہنما سے دلچسپ مکالمہ

سنجرانی کا ایم کیو ایم رہنما سے دلچسپ مکالمہ 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما سید فیصل سبزواری کے درمیان اتوار کو بہادر آ باد میں رابطہ کمیٹی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔ فیصل سبزواری نے چیئرمین سینیٹ سے کہا کہ کراچی میں تو آپ کو گرمی محسوس ہو رہی ہو گی؟صادق سنجرانی نے جواب دیا کہ کراچی کا موسم تو زبردست ہے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی کی نسبت اسلام آباد میں زیادہ ٹھنڈ ہے، ہمیں تو کوئٹہ کے توسط سے ہی ٹھنڈ ملتی ہے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ میں یہی کچھ لے کر یہاں آیا ہوں، میرا ساتھ دیں۔ اس سے قبل ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی نے قورمہ ،حلیم اور گاجر کے حلوے سے چیئرمین سینٹ کی تواضع کی۔

تازہ ترین