• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حارث رؤف بگ بیش لیگ کی’ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ‘میں شامل

حارث رؤف بگ بیش لیگ کی’ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ‘میں شامل


پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا،اُنہیں بگ بیش لیگ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا گیا۔

لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے شناخت بنانے والے فاسٹ بولر حارث رؤف کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز میں جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیاتھا۔

حارث رؤف نے میلبرن اسٹارز کی جانب سے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد انہیں پاکستان کی ٹیم میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حارث رؤف کا ڈیبیو ہوا اور سیریز کے بعد حارث رؤف نے ایک بار پھر میلبرن اسٹارز کو جوائن کر لیا۔

بگ بیش لیگ کی ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ میں حارث رؤف کو شاندار پرفارمنس کی وجہ سے شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم کا کپتان گلین میکسویل کو مقرر کیا گیا ہے۔ مارکوس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ، میچل مارش، راشد خان اور پیٹر سڈل بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

حارث روف نے بیگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی، انہوں نے اپنی ٹیم کے ہوم گراؤنڈ پر تین گیندوں پر سڈنی ٹھنڈرزکی 3 اہم و کٹ حاصل کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

حارث نے سڈنی تھنڈر کی اننگ کے آخری اوور کی دوسری گیند پر 41 رنز بنانے والے گلیکس کو کیچ کروایا، اس کے بعد اوور کی تیسری بال پر 35 رنز بنانے والے فرگوسن کو بولڈ کیا اور چوتھی بال پر صفر رنز پر مورس کو ایل بی ڈبلیو کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

حارث نے میلبرن اسٹارز کی جانب سے برق رفتار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 3 وکٹ حاصل کیے۔

اس سے قبل بگ بیش لیگ میں آج کھیلے گئے پہلے میچ میں افغانستان کے راشد خان نے ایڈیلیڈ میں اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔

واضح رہے کہ حارث روف بگ بیش میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی بولر ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین