• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی

ایف آئی اے نے بی آر ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ پشاورہائیکورٹ میں جمع کرادی


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پشاور ہائیکورٹ میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی ) منصوبے کی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں عدالت کی جانب سے منصوبے سے متعلق پوچھے گئے 58 سوالات کے جوابات دیئے گئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پی ڈی اے، ٹرانس پشاور سمیت منصوبے سے وابستہ مختلف لوگوں سے تحقیقات کی گئیں،عدالت نے مزید تحقیقات کا حکم دیا تو کریں گے۔

پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو 45 روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین