• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہارت ہوتو ایسی، امریکی نوجوان نے باسکٹ بال ایونٹ جتوادیا

مہارت ہوتو ایسی، امریکی نوجوان نے باسکٹ بال ایونٹ جتوادیا


یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کو باسکٹ بال کھیلتے اور بال باسکٹ کرتے دیکھا ہوگا لیکن باسکٹ بال کا ایسا نشانہ شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس لڑکے کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے آخری لمحے میں وننگ شارٹ مارنے کا نہ صرف شاندار مظاہرہ کیا بلکہ اپنی ٹیم کو میچ بھی جتوادیا۔

جی ہاں، باسکٹ بال کا یہ شاندار شارٹ امریکی ریاست مین کے ہائی اسکول میں جاری میچ میں دیکھا گیا، جب Storm Jipson نامی نوجوان نے میچ کے آخری چند سیکنڈ میں کئی فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہوکر ایسا نشانہ لگایا کہ بال سیدھی باسکٹ میں جاگری۔

باسکٹ بال کے شاندار نشانے پر ٹیم سمیت وہاں موجود افراد بھی دنگ رہ گئے اوراُسکی مہارت کی خوب داد دی۔

تازہ ترین