• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبڈی ورلڈکپ: بھارت سمیت10 ممالک کی شرکت کی تصدیق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کبڈی ورلڈ کپ 9 فروری سے لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں کھیلا جائے گا۔ سیکرٹری فیڈریشن رانا سرور کے مطابق بھارت سمیت 10 ممالک نے اس ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کررکھی ہے۔ غیرملکی ٹیموں کی آمد 6 فروری سے شروع ہوگی۔ افتتاحی تقریب 9 فروری کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔ سیمی فائنل اور فائنل لاہورمیں ہوں گے۔ سولہ فروری کو فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے انعامی رقم دی جائےگی، رنر اپ کو 75لاکھ روپے ملیں گے۔
تازہ ترین