اسلام آباد (جنگ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیا جس کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد47ہوگئی۔ ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق کابینہ ڈویژن کی لسٹ میں افتخار درانی کا نام موجود نہیں۔ کابینہ میں 25 وفاقی وزرا‘ 4 وزراء مملکت شامل ہیں جبکہ5مشیر اور 13 معاونین خصوصی بھی کابینہ میں شامل ہیں۔ افتخار درانی سے وزیراعظم آفس میں موجود دفتر بھی واپس لے لیا گیا۔ افتخار درانی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا تھے۔