• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کورونا وائرس، 8 مشتبہ کیسز سامنے آئے: سیکریٹری صحت


چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس کی نئی قسم ناول کرونا وائرس ہے، سیکریٹری صحت اللّٰہ بخش کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھر سے 8 مشتبہ کیسز این آئی ایچ میں موصول ہوئے ہیں۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری صحت نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں کسی ایک شہری میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔

ادھر کورونا وائرس کی نئی قسم ناول کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خوف سے 3 دن سے معطل پاک چین فلائٹ آپریشن بحال ہو گیا ہے۔

ایک ہی روز میں 3 فلائٹس چین سے اور ایک دوحہ سے اسلام آباد پہنچی جن میں چین سے نکلنے والے 288 مسافر سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیئے: چین میں کورونا وائرس سے مزید 64 افراد ہلاک

ایئر پورٹ پر اسکینرز کے ذریعے سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، اب تک ایک بھی مشتبہ کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق چین اپنی پالیسی کے تحت کسی بھی شخص کو 14 روز کی کروماٹائن ٹریٹمنٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں دے رہا اور پاکستان پہنچنے والے تمام مسافروں کے پاس کروماٹائن کا سرٹیفکیٹ موجود ہے۔

پاکستان پہنچنے والے مسافروں کو خصوصی ہدایات دی جا رہی ہیں کہ 14 روز تک ماسک اور دستانے پہنیں، ہاتھ دھوتے رہیں اور لوگوں سے کم سے کم ملیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین