بہاولپور(سٹی رپورٹر) پنجاب لیبرکورٹ 8 بہاول پورکے پریزائیڈنگ آفیسر نے محکمہ بلڈنگ بہاول پور کے 32 ملازمین کے حق میں حکم امتناع جاری کردیا تفصیل کے مطابق محکمہ بلڈنگ کے مذکورہ ملازمین نے لیبرکورٹ میں ریگولر ہونے کیلئے رجوع کیا نئے ای ڈی او ورکس کے آتے ہی اس نے مذکورہ 32 ملازمین کوملازمت سے نکال دیا اورموقف اختیار کیا کہ عرصہ بارہ سال تک کام کرنے والے لیبرقوانین کے تحت مستقل ملازم قرارپاتے ہیں عدالت محنت نے ای ڈی او ورکس بہاول پور کواصالتا طلب کرتے ہوئے 32 ملازمین کے حق میں حکم امتناعی جاری کردیا۔