• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کی سربراہی، چیف جسٹس کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے دو عہدوں کیخلاف دائر درخواست خارج کر دی ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ کوئی چیف جسٹس اپنی خواہش سے پالیسی ساز کمیٹی اور جوڈیشل کمیشن کا سربراہ نہیں بنتا، قانون کے مطابق اگر کوئی عہدہ ملتا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں۔درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت درخواست گزار ریاض راہی نے موقف اپنایا کہ پرویز مشرف کے دو عہدے عدالت کالعدم قرار دے چکی، سابق چیف جسٹس 2018 میں حکم سے چکے کہ مقدمہ کسی اور عدالت میں لگایا جائے،جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ پرویز مشرف کیس کا اطلاق آپکے مقدمہ پر کیسے ہو سکتا ہے؟ ہر صدر مملکت پی سی بی کے پیٹرن ان چیف ہوتے ہیں،کوئی چیف جسٹس اپنی خواہش سے پالیسی ساز کمیٹی اور جوڈیشل کمیشن کا سربراہ نہیں بنتا
تازہ ترین