• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبڈی ورلڈ کپ اور کر کٹ میچوں کےدوران فول پروف سکیورٹی کی ہدایت

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ،خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر قانون،پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ یوم یکجہتیء کشمیر، لاہور، فیصل آباداور گجرات میں 9فروری سے شروع ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ، راولپنڈی کرکٹ ٹیسٹ میچ اور پی ایس ایل کے کرکٹ میچوں کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کریں بالخصوص غیر ملکی ٹیموں کی ہر لحاظ سے فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔وہ کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں صوبائی وزیر بہبود آبادی راؤ ہاشم ڈوگر، صوبائی وزیر کھیل وسیاحت تیمور احمد خان،چیئر مین پی ٹی ڈی سی سہیل ظفر چیمہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا،ایڈیشنل آئی جی انعام الٰہی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
تازہ ترین