• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی اور آگاہی تنظیم کے درمیان معاہدہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی اور آگاہی نامی تنظیم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت یونیورسٹی مستقبل کی سوچ اور منصوبہ بندی کو عوامی پالیسی کا حصہ بنائے گی دونوں فریقین پشاور یونیورسٹی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کے لئے مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے تعاون کریں گے جبکہ مستقبل کی سوچ ومنصوبہ بندی، پشاور اور آس پاس کے علاقوں میں مستقبل کے رجحانات، مشکلات اور مواقعوں پرتوجہ مرکوز کی جائے گی، قیادت اور وسیع تر معاشرے میں مستقبل کے بارے میں مفروضات کی جانچ پڑتال اور مستقبل کے خطرات کی نشاندہی کرنے کے لئے تاثرات کی کھوج لگائی جائے گی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد آصف خان بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ ایک جامع نقطہ نظر کی جانب ایک نئی شروعات ہے مشترکہ خدشات و مشکلات کی شناخت اور معاشرے کو مواقعوں کی فراہمی کیلئے طویل المیعاد تعلقات پر یقین رکھتے ہیں ۔آگاہی تنظیم کے صدر پریوش چوہدری نے کہا کہ متبادل مستقبل کی سوچ کے ذریعہ پالیسی کے نفاذ ، درپیش مشکلات سے نمٹنے کیلئے توقعات کو بہتر بنا سکتے ہیں ، پچھلے ایک سال میں مختلف یونیورسٹیز کے دو سو سے زائد فیکلٹی ارکان کو تربیت دی ہے ۔
تازہ ترین