• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمور کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

رواں سال سندھ میں ایک اور پولیو وائرس کا کیس سامنے آ گیا جس کے بعد سندھ بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 3 ہو گئی۔

سندھ کے ضلع کشمور کے گاؤں اللّٰہ ڈنو جعفری کی رہائشی 3 سال کی بچی لاڈو میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کی جانب سے ضلع کشمور کی سوا تین سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کشمور ڈاکٹر نظیر احمد اعوان کے مطابق کشمور سے تعلق رکھنے والی بچی لاڈو جعفری کے نمونے تصدیق کے لیے اسلام آباد بھجوائے گئے تھے، جہاں سے آنے والی رپورٹ میں بچی کو پولیو کا مرض ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پنجاب میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے

یہ بھی پڑھیئے: صوابی، فائرنگ سے دوسری پولیو ہیلتھ ورکر بھی جاں بحق

ای او سی پولیو حکام کے مطابق رواں برس سندھ میں پولیو کا یہ تیسرا کیس ہے جبکہ ملک بھر میں اب تک رواں برس میں 8 پولیو کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین