کراچی (اسٹاف رپورٹر) 9سے16فروری تک پاکستان میں ہونے والےکبڈی ورلڈ کپ کے میچوں کے شیڈول کا اعلان کر دیاگیا ۔ افتتاحی اور اختتامی تقریبات پنجاب اسٹیڈیم میں ہوں گی ۔ ایونٹ میں پاکستان بھارت ، ایران ، اسٹریلیا سمیت دس ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ پہلا میچ پاکستان اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ آٹھ روزہ ایونٹ کے پہلے تین روز مقابلے پنجاب اسٹیڈیم میں ہوں گے ۔12،13 فروری کو میچ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد منعقد ہوں گے ۔چودہ فروری کو مقابلے گجرات منتقل ہوجائیں گے۔ 15،16 فروری کو میچز پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔