• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر اتحاد پشاور کینٹ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

پشاور( وقائع نگار)تاجراتحادپشاورصدرکینٹ کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر صدر روڈ سے تختوجماعت تک ریلی نکالی گئی جس میں ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراداورتاجروںنے کثیر تعدادمیں شرکت کی اورکشمیریوںسے اظہاریکجہتی کا اظہارکیاگیاریلی کی قیادت تنظیم کے صدرمجیب الرحمان کررہے تھے ریلی کے شرکاء نے ہاتھوںمیں پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے جن پرمقبوضہ کشمیربنے گا پاکستان اورمودی کیخلاف نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحما ن نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیوکے باوجودکشمیریوںکے حوصلے پست نہیں ہوسکے عالمی دہشت گردمودی کوکشمیرکی صورتحال پرایک بارپھرناکامی کاسامناکرناپڑرہاہے انہوںنے مزیدکہاکہ عالمی برادری اوربالخصوص اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کومقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوںکی نسل کشی پرسختی سے نوٹس لیاچاہئے اورفوری طورپربھارت کومقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکے خاتمے کامطالبہ کیاجائے وہ دن دورنہیں جب مقبوضہ کشمیرپاکستان کا حصہ ہوجائے گا
تازہ ترین