• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ 1153 افراد صحتیاب

چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ 1 ہزار 153 افراد مکمل صحت یاب ہوگئے، گزشتہ برس کے آخری دنوں میں سامنے آنے والی اس وبائی مرض سے چین میں اب تک 563 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

چین کے طبی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ملک کے مختلف صوبوں میں وائرس سے متاثر ہونے والے ایک ہزار 153 افراد کو مکمل صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

صرف گزشتہ روز ہی 261 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا، چین میں وائرس سے اب تک 563 افراد ہلاک ہو چکے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، چین سے باہر اس بیماری سے اب تک دو اموات کی تصدیق ہوئی ہے، جس میں سے ایک ہانگ کانگ اور دوسری فلپائن میں ہوئی۔

اسکے علاوہ 25 ملکوں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ تائیوان میں 16، ملائیشیا میں ایک اور برطانیہ میں تین افراد اب تک اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین