پیرس (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی عدالت سے باعزت بریت کی خوشی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹریٹ میں فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش کی طرف مٹھائی تقسیم کرنے کی تقریب میں پارٹی عہدیداروں سینئر نائب صدر کفایت حسین نقوی، عتیق الرحمن مرزا، رضی الحسن ڈھل بنگش سمیت کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کو عوام سے دور رکھنے کےلئے جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے۔