• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیٹی کا بننا، لگتا ہے دال میں کچھ کالا ہے، پرویز الٰہی

کراچی(جنگ نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم تک ساری چیزیں کھل کر آنے کے بعد سب کی منظوری ہو، لاگو ہوجائیں اس کے بعد کمیٹی کا بننا لگتا ہے کچھ دال میں کالا ہے۔ایک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف جب وزیراعظم بنے تو چودھری شجاعت نے کہا تھا کہ آپ پہلی دفعہ وزیراعظم بنے ہیں جو اعزاز ہے لیکن ایک چیز یاد رکھئے گا کہ اپنے اندر ’میں‘ نہ آنے پائے، آج بھی عمرہ کے لئے جاتے ہوئے کہہ کر گئے ہیں کہ عمران خان کے لئے دعا کروں گا کہ فسادیوں سے دور رہیں دوسرا’میں‘ نہ آئے ،انہوں نے وہ سیٹیں چھوڑیں جہاں امیدوار ہی نہیں تھے بلکہ ہماری بات مان لیتے تو چھ سات سیٹیں اور مل جاتیں قومی اسمبلی کی ہمیں بھی سات آٹھ اور مل جاتیں،عثمان بزدار سے ہمارا تحریری معاہدہ ہوا ایک سال پہلے اس میں تمام چیزیں لکھی ہوئی ہیں اور دستخط ہیں اس حوالے سے کہا کہ ایک سال ہوگیا ابھی تک آپ عملدرآمد کیوں نہیں کر رہے ،لیکن سوچنے والی بات یہ ہے کہ آخر میں فائدہ نقصان وزیراعظم کا ہوگا اگر یہ ہو کہ ان سے بچ کے رہنا ہے تو اُن کی اچھی چیز سے بھی استفادہ نہیں کیا جاسکتا ۔
تازہ ترین