ملتان(سٹاف رپورٹر)شام5بجے ملتان سے روانہ ہونے والی ملتان ایکسپریس کاانجن 50منٹ کے بعد خانیوال سٹیشن کے باہرفیل ہوگیا، انجن کوٹھیک کرکے گاڑی خانیوال سے روانہ کی گئی تاہم راجپوت نگرپہنچتے ہی انجن ایک بارپھرجواب دے گیا،انجن خراب ہونے کی وجہ سے خانیوال سے راجپوت نگرتک14منٹ کافاصلہ ٹرین نے45منٹ میں طے کیا، اس موقع پر مسافروں نے انجن کے باربارفیل ہونے پرریلوے انتظامیہ کے خلاف شدیداحتجاج کیا،بتایاجاتاہے کہ انجن فیل ہونے سے یوسف والاسے ہی ٹرین ڈھائی گھنٹے کی تاخیرسے لاہورڈویژن میں داخل ہوئی۔