• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان، کشمیر یکجہتی فورم کے زیراہتمام تقاریب کا اہتمام

چڑھتے سورج کی سرزمین جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں یومِ اظہار یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں معروف کشمیری تنظیم کشمیر یکجہتی فورم کے زیراہتمام تین تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

کشمیر فورم کے آرگنائزر شاہد مجید ایڈووکیٹ نے اقوامِ متحدہ کے دفتر ٹوکیو میں تحریری یادداشت پیش کی یادداشت پیش کرنے کے موقع پر پاکستان کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد ان کےہمراہ تھی، اس موقع پر شاہد مجید نے شرکا ء سے خطاب اور زرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ 70سال سے خون بہہ رہا ہے مگر کشمیر قوم کی آزادی کے جذبے اور پاکستان کی محبت میں کمی نہی آئی۔

انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ فوری طور پر کشمیر میں مداخلت کر کے بھارتی مظالم سے کشمیری عوام کو آزادی دلای جاے شاہد مجید نےسہہ پہر سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو میں ہو نے والی تقریب میں بھی پاکستان کمیونٹی کی سیاسی سماجی شخصیات کےہمراہ شرکت کی۔

اس کے علاوہ معروف پاکستانی یوسف علی اور کشمیر یکجہتی فورم کے سربراہ شاہد مجید نے بھی سائتما میں تقریب کا اہتمام کیا جس سے مقررین نے خطاب کرتے ہو ے بھارتی حکومت کے مظالم کی شدید مزمت کی اور کہا کہ مظلوم کشمیری عوام کی جہدو جہد کو جتنی جلد ہو آزادی دلائی جا ئے، مسلم اقوام عالم اس مسلے کا چوری نوٹس لیں۔

تقریب میں سفارت خانہ پاکستان سے فرسٹ سیکریٹری اعظم خان نے بھی شرکت کی اور کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کیے گئے پروگراموں پر منتظمین کو مبارک باد دی اور کہا کہ پانچ اگست کو مودی حکومت نے جو بھی کیا ہے اس کو ختم کیا جانا چاہیے، انہوں نے کشمیری عوام کی جدو جہد کو بھی سراہا۔

اس موقع پر ممتاز سماجی شخصیت انعام الحق اسلامک سنٹر تجوید القرآن کے سربراہ قاری علی حسن، سینیئر پی پی رہنما یاسر گیلانی، رانا ابرار ، رانا آفتاب عالم ، شہزاد احمد ، کشمیر کونسل کے چیئر مین مرزا خلیل بیگ ، سندھ ثقافت کے سینیئر رہنما عارف انصاری ، ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان ، نائب صدر ملک یونس، یاسر شاہ ، سلیم شاہ ، ممتاز صحافی صحیم عباسی نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین