• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا : ٹیچر کا کم سن طالبعلم پر تشدد، دانت توڑ دیا

امریکی ریاست فلوریڈا میں ٹیچر نے 7 سالہ بچے پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں اس کا سامنے کا دانت ٹوٹ گیا اور ہونٹ بھی زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 64 سالہ ٹیچر سنتھیا اسمتھ پر پہلی جماعت کے طالب علم کا سر دیوار پر دے مارنے کا الزام عائد کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سنتھیا کے تشدد کے نتیجے میں 7 سالہ طالب علم شدید زخمی ہوگیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کےشہر ریویرا بیچ کے ایلیمنٹری اسکول میں سنتھیا گزشتہ 12 سال سے پڑھا رہی ہیں، اس سے قبل بھی والدین کی جانب سے متعدد بار ان کے خلاف شکایات کی جاتی رہی ہیں۔

سنتھیا کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ طلبہ آپس میں ایک دوسرے کودھکے دے رہے تھے جس کے نتیجے میں یہ حادثہ رونما ہوا۔

پولیس کو ملنےوالی اسکول کی ویڈیو کوئی اور ہی کہانی پیش کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق طالب علم ساتھی طالب علموں کے ساتھ مشغول تھا کہ کلاس سے دور کھڑی سنتھیا نے غصے میں ایک طالب علم کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے چہرے کو سامنے دیوار پر مار دیا تھا۔

تازہ ترین