• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چڑھتے سورج کی سرزمین جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں یومِ اظہار یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں معروف کشمیری تنظیم کشمیر یکجہتی فورم کے زیراہتمام تین تقاریب کا اہتمام کیا گیا،کشمیر فورم کے آرگنائزر شاہد مجید ایڈوکیٹ نے اقوامِ متحدہ کے دفتر ٹوکیو میں تحریری یادداشت پیش کی، اس موقعے پر پاکستان کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔ 

شاہد مجید نے شرکاء سے خطاب اور زرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 70سال سے خون بہہ رہا مگر کشمیر قوم کی آزادی کے جذبے اور پاکستان کی محبت میں کمی نہیں آئی، انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ فوری طور پر کشمیر میں مداخلت کر کے بھارتی مظالم سے کشمیری عوام کو آزادی دلائی جائے، شاہد مجید نے سہ پہر سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو میں ہونے والی تقریب میں بھی پاکستان کمیونٹی کی سیاسی، سماجی شخصیات کے ہمراہ شرکت کی ،اس کے علاوہ معروف پاکستانی یوسف علی اور کشمیر یکجہتی فورم کے سربراہ شاہد مجید نے بھی سائتما میں تقریب کا اہتمام کیا، جس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے مظالم کی شدید مزمت کی اور کہا کہ مظلوم کشمیری عوام کی جہدوجہد کو جتنی جلد ہو آزادی دلائی جائے، مسلم اقوام عالم اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں۔ 

تقریب میں سفارت خانہ پاکستان سے فرسٹ سیکریٹری اعظم خان نے بھی شرکت کی اور کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کیے گئے پروگراموں پر منتظمین کو مبارک باد دی اور کہا کہ پانچ اگست کو مودی حکومت نےجو بھی کیا ہے اسے ختم کیا جانا چاہیے، انہوں نے کشمیری عوام کی جدو جہد کو بھی سراہا۔ اس موقعے پر ممتاز سماجی شخصیت انعام الحق اسلامک سینٹر تجوید القرآن کے سربراہ قاری علی حسن، سینئر پی پی رہنما یاسر گیلانی ،رانا ابرار، رانا آفتاب عالم، شہزاد احمد ،کشمیر کونسل کے چیئرمین مرزا خلیل بیگ، سندھ ثقافت کے سینئر رہنما عارف انصاری، ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان، سینئر نائب صدر ملک یونس ،یاسر شاہ ،سلیم شاہ اور ممتاز صحافی صحیم عباسی نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین