وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نےکہا ہے کہ لیڈر ہی نہیں مسلم لیگ (ن) کا پورا ٹبر ہی چوری میں ملوث تھا۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ گرفتار چوری کے الزام میں ہیں اور تقریریں سیاسی افلاطون بن کر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے لیڈر کا پورا ٹبر چوری میں ملوث تھا، احسن اقبال اپنے ٹبر کے ساتھ قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرتے رہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ احسن اقبال خود مرکز میں بیٹھ کر اور بھائی کو پنجاب میں بٹھا کر وارداتیں کرتے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ہارٹی کلچر سےنارووال اسٹیڈیم تک دونوں بھائیوں کی وارداتوں کی کہانیاں بکھری پڑی ہیں، قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی کا جواب دینا ہوگا۔