• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل اسنوکر: بلال، آصف اور حمزہ پری۔کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے


نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن محمد بلال، عالمی چیمپئن محمد آصف اور حمزہ اکبر پری۔کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

کراچی جیم خانہ میں جاری چیمپئن شپ میں حمزہ اکبر نے گروپ کے پانچویں میچ میں عمر فاروق کو چار۔دو سے شکست دی اور پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

محمد بلال اور محمد آصف بھی ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کے بعد فائنل 16 میں پہنچ گئے۔ البتہ علی حیدر نے سابق چیمپِئن آصف ٹوبہ کو شکست دیدی جبکہ ماجد علی کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

رانا عرفان نے عبدالغفور کے خلاف سنچری بریک کھیلتے ہوئے کامیابی حاصل کی ایک اور میچ میں مبشر رضا نے آغا بلاول کے خلاف 112 کا بریک کھیلا اور چار۔دو سے فتح اپنے نام کی۔

تازہ ترین