• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد عالم کو موقع دینا چاہیے، یونس خان


پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ فواد عالم کو موقع دینا چاہیے ، فواد کو نہیں کھلایا تو سلیکٹر کس طرح ڈومیسٹک کرکٹ سے انصاف کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ سرفراز کی کپتانی اچھی نہیں لگ رہی تھی تو اُنہیں تمام اسکواڈ سے باہر کرنا درست نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، حالیہ ڈومیسٹک سیزن میں عمدہ پرفارمنس کے باوجود فواد عالم کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

ڈومیسٹک کرکٹ کے مستند بیٹسمین فواد عالم 165 فرسٹ کلاس میچوں 56 اعشاریہ 84 کی اوسط سے 12 ہزار 222 رنز بناچکے ہیں، جس میں 34 سنچریاں بھی شامل ہیں، فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کا بہترین اسکور 296 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

واضح رہے کہ فواد عالم نے پاکستان کی جانب سے اپنا آخری ٹیسٹ 10 سال قبل نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا تھا جبکہ آخری ون ڈے میں 2015 میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی تھی۔

تازہ ترین