جنیوا (پ ر) پاکستان جنیوا ایسوسی ایشن، پاک سوئس فرینڈلی فورم اور تحریک کشمیر یورپ کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یو این دفترجنیوا کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرہ میں شریک پاکستانیوں نے انڈین فورسز کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و تشدد، ظالمانہ کارروائیوں کی مذمت کی اور اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ مودی حکومت کی کشمیر میں ظالمانہ کارروائیاں بند کرائی جائیں۔ کشمیریوں کا مسئلہ اقوام متحدہ کی متفقہ قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ پاکستانی ہر دکھ میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی حق خودارادیت کی آواز ہر فورم پر اٹھائی جائے گی۔ اس موقع پر محمد قذافی، ملک نصیر احمد، راجہ حفیظ، راجہ سعید اور اعجاز احمد، طاہر چوہدری ودیگر شریک تھے۔