کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سریاب پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تیسرے دن میں کارروائیاں کر تے ہوئے ایک اشتہاری سمیت 8افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق ایس پی سریاب ڈویژن ضیا خان مندوخیل کی سربراہی میں سریاب ڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تیسرے روز بھی سریاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر تے ہوئے ایک اشتہاری جبکہ مختلف مقدمات میں مطلوب پانچ مفرور سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کر کے ایک نائن ایم ایم اور ایک ٹی ٹی قبضے میں لے لی تین روز کے دوران سریاب ڈویژن پولیس نےاشتہاریوں ٗ مفرور ملزمان سمیت 30سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔