• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سلوتھ ایک ایسا جانور ہے جو 15 دن میں اپنا کھانا ہضم کرتا ہے، جس کے باعث ماہرین نے اسے دنیا کا سب سے سست ترین جانور قرار دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان اپنا کھانا 6 سے 8 گھنٹے میں باآسانی مکمل طور پر ہضم کرلیتا ہے جبکہ جانوروں کی بات کی جائے تو بلّی آرام سے ایک دن میں کھانا ہضم کرتی ہے جبکہ گھوڑا ڈیڑھ گھنٹے میں ہضم کرتا ہے اور ہاتھی کو بھی کھانا ہضم کرنے میں 18 سے 24 گھنٹے لگتے ہیں۔

سلوتھ اپنی زندگی کا بیشتر حصہ درخت پر ہی گزارتا ہے اور بہت کم زمین پر اُترتا ہے۔

درخت پر بیٹھے بیٹھے یہ پورے دن میں ایک دو پتّے کھاتا ہے، لیکن اس کا ہاضمہ اتنا سست ہوتا ہے کہ یہ چند پتوں کو ہضم کرنے میں بھی تقریباً دو ہفتے لگا دیتا ہے۔

سلوتھ پر کیے گئے 23 تجربات سے معلوم ہوا کہ یہ 11 سے 30 دنوں میں اپنا کھانا مکمل طور پر ہضم کرلیتا ہے، البتہ یہ اپنی غذا کو ہضم کرنے میں اوسطاً 16 دن لگا دیتا ہے۔

تازہ ترین