پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن اوپنر شان مسعود کی سنچری کے بعد بابر اعظم نصف نے بھی سنچری اسکور کرلی۔
قومی ٹیم نے چائے کے وقفے کے بعد اب سے کچھ دیر پہلے تک اپنی پہلی اننگ میں 3 وکٹ کے نقصان پر 253 رنز بنالئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے آج جب اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا گیا تو اوپنر عابد علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، ان کے بعد کپتان اظہر علی نے شان مسعود کے ساتھ مل کر 91 رنز کی شراکت قائم کی۔
قومی ٹیم کا اسکور جب 93 رنز ہوا تو کپتان اظہر علی 34 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
چائے کے وقفے سے کچھ دیر پہلے شان مسعود 100 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے جس کے بعد وکٹ کے دوسرے اینڈ پر موجود بابر اعظم کا ساتھ دینے کے لیے اسد شفیق آئے۔
دن کے آخری سیشن میں بابر اعظم نے بھی اپنی سنچری اسکور کی اور یوں پاکستان نے3 وکٹ کے نقصان پر اب سے کچھ دیر پہلے تک 257 رنز بنا لیے ہیں اور اسے بنگلا دیش کی پہلی اننگ کے اسکور 233 رنز پر 24 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ اس کی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلادیش کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 جبکہ محمد عباس اور حارث سہیل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔