وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر پر عوام کا کنٹرول ہے حکومت کا نہیں۔
ایک بیان میں فردوس اعوان نے کہاکہ عوام کی قسمت جاگ گئی کہ انہیں اس طرح کے گھروں میں ٹھہرنے کا موقع مل گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ظل سبحانی اور شہنشاہ کے دور میں قانون ان کے تابع تھا۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ ان کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی ہے کہ اب قانون ان کے تابع نہیں رہا۔