سیالکوٹ میں18 سالہ نرس ’اسما‘ کی پراسرار موت کا معما حل نہ ہوسکا۔
نرس تیسری منزل پر لفٹ لگانے کے لیے بنائی گئی جگہ سے گری یا گرایا گیا، پتا نہ چل سکا۔
نرس کے والد کو بیٹی کے قتل کا شبہ ہے،انہوں نے قتل کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔
اٹھارہ سال کی نرس اسما گزشتہ 6 ماہ سے نجی اسپتال میں زیر تربیت تھی، تین ساتھی نرسوں کے ساتھ اسپتال کی تیسری منزل پر رہائش پذیر تھی۔
اسپتال کے ایم ایس کے مطابق اسپتال میں زیر تعمیر لفٹ کے دروازے کی خالی جگہ لکڑی کی پلائی سے بند تھی، لیکن بعد میں لکڑی کا تختہ ہٹا ہوا ملا۔