• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بس کھڑی کرنے کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

گلستان جوہر ، 2 گروپوں میں تصادم


کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بس کھڑی کرنے کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، خاتون اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے جناح اسپتال سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گلستان جوہر حسین ہزارہ گوٹھ میں 2 گروپوں میں تصادم ہوگیا، دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ، لاٹھی چارج اور بھگدڑ سے 5 افراد زخمی ہوگئے، اسپتال میں ایک زخمی دوران علاج چل بسا، زخمیوں کی شناخت اسحاق، عدالت شاہ، حفیظ چانڈیو، وسیم اور خاتون پروین کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تنازع بس کھڑی کرنے پر ہوا، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں، زخمیوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں جس کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی، تاہم جناح اسپتال سے ایک زخمی شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین