سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی جانب سے انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کئے جانے کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت عذرہ جمال ودیگر نے کی۔ مظاہرے میں شامل کارکنان نے نامنظور نامنظور، احساس کفالت کارڈ نا منظور کے نعرے بلند کئے۔ مظاہرین سے خطاب میں رہنماؤں نے کہاکہ انکم سپورٹ کارڈ سے شہید بینظیر بھٹو کی تصویر ہٹانا اور نام تبدیل کرنا سیاسی انتقام ہے، اس فیصلے کو عوامی لیڈر کے خلاف ہم سیاسی دہشتگردی سمجھتے ہیں۔ بینظیر بھٹو عوام کے دلوں میں بستی ہیں، حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں، انکم سپورٹ کارڈ کا نام تبدیل نہ کیا جائے اور کارڈ پر بینظیر بھٹو کی تصویر دوبارہ لگائی جائے۔