• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر : مفلوج نکاسی آب کے نظام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) محکمہ پبلک ہیلتھ کی ناقص حکمت عملی و مبینہ لاپروائی کے سبب شہر کے گنجان آبادی والے علاقوں میں مفلوج نکاسی آب کے نظام کو بہتر نہیں بنایا جاسکا، لوگ سراپا احتجاج ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔ مختلف علاقوں کے مکینوں نے گندا پانی سڑکوں پر جمع رہنے کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرے میں شامل قدرت اللہ، طارق، زاہد، نعمان و دیگر نے کہاکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کی عدم توجہی و لاپروائی کے سبب شہر کے اہم رہائشی و تجارتی علاقوں میں نکاسی آب کا نظام مفلوج ہونے سے سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع رہنا معمول بنا ہوا ہے۔ بھوسہ لائن، نیوپنڈ، گڈانی پھاٹک، نمائش چوک، قریشی روڈسمیت دیگر علاقوں میں گندا پانی گھروں میں بھی داخل ہونے لگا ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر بلدیات ودیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ سکھر میں صفائی و ستھرائی کی ابتر صورتحال اور مفلوج نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر موثر اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین