• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر اسد عمر کو دوبارہ وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان

لاہور(نیٹ نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کو دوبارہ وزیرخزانہ بنانے کا امکان ہے، مشیر خزانہ حفیظ شیخ بعض حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہیں، اور واپس جانے پر غور کر رہے ہیں۔اسد عمرکو دوبارہ وزارت خزانہ کا قلمدان سونپے جانے کی اطلاعات ہیں۔ 

معلوم ہوا ہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بعض اقتصادی معاملات پر وزیراعظم سے ناخوش ہیں، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی طرح وہ بھی واپس چلے جائیں گے۔لیکن شبر زیدی کے بارے میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ان کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث فی الحال ذمہ داری ادا نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین