پشاور(نیوز رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کی جج ودیعہ مشتاق ملک نے ٹیوشن کے دوران بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانے بنانے اوراسکی ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے اسے جیل میں بند رکھنے کا حکم دے دیاجبکہ کیس میں نامزد دوسرے ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا گیا،ملزم جمال شاہ نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی، استغاثہ کے مطابق ملزم جمال شاہ سکنہ پشتخرہ پر الزام ہے کہ اس نے ٹیوشن کے دوران کم سن طالبعلم کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا جبکہ کیس میں نامزد دوسرے ساتھی ملزم کی مدد سے ویڈیو بھی بنائی جسے بعد میں سوشل میڈیا پر شیئرکیا گیا ملزمان کے خلاف مدعی کی درخواست پرتھانہ پشتخرہ نے مقدمہ درج کیا ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے بی بی اے کی درخواست دائر کی تھی جسے چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کی جج ودیعہ مشتاق ملک نے مسترد کردیا جبکہ ملزم نے گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی کی درخواست دوبارہ دائر کی جسے جج نے خارج کرتے ہوئے اسے جیل میں رکھنے کے احکامات دیئے جبکہ مقدمہ میں نامزد دوسرے ملزم شعیب کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔