صوابی(نمائندہ جنگ ) یا ر حسین ضلع صوابی میں گو ر نمنٹ گر لز پرا ئمری سکول کے چو کیدا ر نے حجرہ تنا زعہ پر فا ئرنگ کر کے اپنے مخالف کو شدید زخمی کر دیا جبکہ فا ئرنگ سے دیگر دو را ہگیر خوا تین بھی شدید زخمی ہو گئیں۔ پولیس تھا نہ یا ر حسین میں مجرو ح تیمو رعلی ولد نہا ر علی سکنہ یا ر حسین نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایاکہ اسکا اپنے رشتہ دار سکول چو کیدا ر حمید خان کے ساتھ حجرہ پر تنا زعہ چلا آرہاتھا گذشتہ روز گور نمنٹ گر لز پرا ئمری سکول یا ر حسین کے چو کیدا ر حمید خا ن ولد حکیم خا ن نے اس پر فا ئرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ فائرنگ سے دو را ہگیر خوا تین بھی شدید زخمی ہو گئیں ۔ پولیس تھا نہ یا ر حسین نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے