• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں امتیاز رفیع بٹ ”ایک دِن جیو کے ساتھ “ کبڈی ٹیم کے کپتان ”خبرناک“ کے مہمان”جرگہ“ میں پُرانے پاکستان کی طرف واپسی!

کراچی (جنگ نیوز) رفیع گروپ کے چیئرمین امتیاز رفیع بٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف میرے کلاس فیلو تھے، چالیس سال پہلے لاہور میں پلازہ کلچر شروع کیا۔ مہوش حیات اور صبا قمر پسندیدہ اداکارائیں ہیں ۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امتیاز رفیع بٹ کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک سے پاکستانی معیشت بہتر ہوگی۔ رفیع گروپ کے چیئرمین کا تفصیلی انٹرویو اتوار کی شام 7 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔ پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ ہیں۔ ٭سیاست اور صحافت میں گالم گلوچ کے کلچر کو عام کرنے کا ذمہ دار کون ہے، بد تہذیبی کے شکار نئے پاکستان سے پرانے تہذیب یافتہ پاکستان کی طرف واپسی کیسے ممکن ہے؟۔اس موضوع پر ”جرگہ“ میں سب 10 بجکر5منٹ پر گفتگو ہوگی۔ شو کے دوران سینیٹرسید شبلی فراز، قمر زمان کائرہ، بیرسٹر ظفراللہ اور سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ میزبان سلیم صافی ہیں۔ ٭ ”خبرناک“ میں حنیف عباسی(ڈمی) ، رائے تیمور خان بھٹی اور کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران جن دیگر موضوعات پر گفتگو ہوگی اُن میں ”ڈائنا سار کی مریخ پر موجودگی کا انکشاف، انڈیا سے چھینا ورلڈ کپ پاکستان میں، دَھول پڑنے سے 14 نہیں 16 طبق روشن اور کھانے کو چوروں کی پہنچ سے دور رکھیں “ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ”سُن چرخے دی مٹھی مٹھی کُوک“ نغمہ بھی کانوں میں رَس گھولے گا۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔
تازہ ترین