• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 6 لڑکیاں اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 6لڑکیوں کواغواکرلیاگیا۔تھانہ پیرودھائی کوسعید خان نے بتایاکہ اس کی14سالہ بیٹی (ر) اور ولی الرحمٰن کی بیٹیوں (ص) عمر 13 سال اور (س) عمر15سال کو شہلا نے کسی نامعلوم شخص کے ساتھ مل کر اغواء کر لیا۔تھانہ ٹیکسلا کو احتشام عباس نے بتایا کہ اس کی بیوی (الف) بی بی کو ارسلان،اورنگزیب اور شاہین نے اغواء کر لیا۔تھانہ صدربیرونی کوحمز ہ علی نے بتایا کہ میں اپنی27سالہ ہمشیرہ(ز) بی بی کو موٹر سائیکل پر کالج میں چھوڑنے جارہا تھا جونہی ہم گلی نمبر3سٹی ماڈل انگلش سکول کے پاس پہنچے تو سامنے سے ایک کار نمبراے کے647 جس میں تین افراد عدنان ، جنید اور انیس آگئے اور زبردستی میری ہمشیرہ کو اپنی گاڑی میں بٹھا لیا۔ انہوں نے مجھ پر سیدھے فائر کیے مگرخوش قسمتی سے میں بچ گیا ۔تھانہ صدربیرونی کو ساجدہ بی بی نے بتایا کہ اس کی13سالہ بیٹی (الف) ایک ماہ قبل حویلیاں سے اپنے ماموں راشد کے ہاں ڈھوک نور آئی تھی ۔ گذشتہ روز میرے بھائی راشد نے فون پر اطلاع دی کہ (الف) گھر سے غائب ہے اسے سلمان ، سلمہ ، ربنواز اور سلمان کا بھائی جس کا نام معلوم نہیں گاڑی میں اپنے ساتھ بٹھا کر لے گئے میری بیٹی کو سلمان وغیرہ نے ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا۔
تازہ ترین