• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سیالکوٹ میں نرس کی پراسرار موت کا معمہ حل نہ ہوسکا، وزیراعلیٰ کا نوٹس

سیالکوٹ میں نرس کی پراسرار موت کا معمہ حل نہ ہوسکا


لاہور(جنگ نیوز) ضلع سیالکوٹ کے شہرپسرورکےنجی اسپتال میں نرس اسماء کی پراسرار موت کا معمہ حل نہ ہوسکا۔پولیس کےمطابق 18 سالہ نرس اسماءگزشتہ 6 ماہ سے پسرور کے نجی اسپتال میں زیر تربیت تھی اوراپنی 3 ساتھی نرسوں کے ساتھ اسپتال کی تیسری منزل پر رہائش پذیر تھی لیکن گزشتہ روز اسماء کی لاش زیرتنصیب لفٹ کے نیچے سے ملی۔اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز کے مطابق اسپتال میں زیر تعمیر لفٹ کے دروازے کی خالی جگہ لکڑی کی پلائی سے بند تھی لیکن وقوع کے روز تختہ ہٹا ہوا تھا۔اسماء کی روم میٹ نرس کا کہنا تھا کہ اسماءنےرات اکیلے رہنے کی خواہش ظاہر کی تھی جس پراسےکمرےمیں اکیلا چھوڑ کر دوسرے کمرے میں منتقل ہوگئے تھے۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مختلف پہلوؤں سےتفتیش کی جارہی ہے کہ نرس کو قتل کیا گیا ہے یا پھر غیر دانستہ طور پر حادثہ پیش آیا۔نرس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کومزیدآگےبڑھایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کاحکم دےدیا اورآرپی اوگوجروانوالہ سےرپورٹ طلب کرلی ہے۔

تازہ ترین