• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاقب جاوید کی اہلیہ کی کتاب کی تقریب رونمائی

 سابق کرکٹر عاقب جاوید کی اہلیہ فرزانہ عاقب کی کتاب ’سیفران ان اے یارڈ‘ کی تقریب رونمائی گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی ۔

 تقریب رونمائی میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے  اہلیہ بیگم پروین سرور سمیت بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

کتاب کی رونمائی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ فرزانہ عاقب کی کتاب ہر لحاظ سے منفرد اور تاریخی ہے، آئی ٹی کے جدید دور میں بھی کتاب سے دوستی ختم نہیں ہو سکتی۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ قلم کی طاقت سے طاقتور کوئی ہتھیار نہیں، فرزانہ عاقب نے اپنی کتاب میں خواتین کے حقوق اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف آ واز بلند کی ہے۔

تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تازہ ترین