• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساتواں کبڈی ورلڈ کپ آج سے شروع ہوگا


پاکستان میں ہونے والا ساتواں کبڈی ورلڈ کپ آج سے شروع ہورہا ہے، ایونٹ میں دنیا بھر سے 10 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سپر پر میچز براہ راست نشر کئے جائیں گے۔

لاہور میں شروع ہونے والے 7ویں کبڈی ورلڈ کپ کیلئے ٹیمیں تیار ہیں، پاکستان، بھارت، امریکا، انگلینڈ ، ایران، کینیا، کینیڈا، آسٹریلیا اور آذربائیجان کے کھلاڑی میگا ایونٹ میں شرکت کرنے پر مسرور ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح شام 4 بجے کرینگے، اس موقع پررنگارنگ تقریب کا بھی اہتمام کیا کیا ہے۔

لاہور میں 14مقابلے ہونگے ،12 اور 13فروری کو ایونٹ کے مقابلے فیصل آباد اور14فروری کو گجرات میں ہونگے، سیمی فائنلز 15فروری کو اور فائنل 16 فروری کو لاہو رمیں کھیلا جائیگا۔

فاتح ٹیم ایک کروڑروپے کے انعام کی حق دار ہوگی ۔

تازہ ترین