• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افضل گورو شہید کی ساتویں برسی آج منائی جارہی ہے

افضل گورو شہید کی ساتویں برسی آج منائی جا رہی ہے، جس کی مرکزی تقریب دارالحکومت مظفرآباد کے افضل گورو چوک میں منعقد کی گئی۔

افضل گورو کو بھارت نے 2013 میں عدالتی حکم پر پارلیمنٹ حملہ کیس میں تہاڑ جیل میں پھانسی دی تھی۔

 افضل گورو کی ساتویں برسی


افضل گورو کی ساتویں برسی کے موقع پر کشمیریوں نےشاہراہ سرینگر پر مارچ بھی کیا اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے افضل گورو شہید کا جسد خاکی تہاڑ جیل سے ورثاء کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے  افضل گورو کو 9 فروری 2013ء کو تہاڑ جیل نئی دہلی میں جدوجہد آزادی کی پاداش میں پھانسی دی تھی۔

تازہ ترین