اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خان صاحب 24 گھنٹے گزرگئے، آپ نے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی تلاشی نہیں لی۔
ایک بیان میں ن لیگی ترجمان نے استفسار کیا کہ وزیراعظم عمران خان بتائیں کہ جہانگیرترین اور خسروبختیار کی ملوں سے کتنی چینی برآمدہوئی؟
ان کا کہنا تھاکہ نااہل، نالائق اور کرپٹ ترین ٹولے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور غربت بڑھی، قوم کو ریلیف وزیراعظم کے گھر جانے سے ہی مل سکتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم استعفیٰ دے کر قوم کو فوری ریلیف دے سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکمرانوں کے ڈرامے، تماشے اور جھوٹ سے تبدیلی نہیں صرف تباہی آسکتی ہے۔