کراچی (اسٹاف رپورٹر) کبڈی ورلڈ کپ کا آغاز پاکستان کی کینیڈا کے خلاف جیت کے ساتھ ہوا۔ اتوار کو پنجاب اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم نے کینیڈا کو با آسانی شکست دے کر قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے۔ پاکستان نے 24-64 کے اسکور سے فتح حاصل کی۔ 16 فروری تک ہونے والے کبڈی ورلڈکپ میں پاکستان سمیت بھارت، جرمنی، کینیڈا، ایران، آزربائیجان، کینیا، انگلینڈ، آسٹریلیا اور سیرالیونے کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ کبڈی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تھے جبکہ صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی بھی موقع پر موجود تھے۔