آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ یکم رجب المرجب 1441ھ 26؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

معاون اداکار کا آسکر ایوارڈ بریڈ پٹ کے نام


فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر کی تقریب لاس اینجلس میں جاری ہے جس میں بہترین فلم کے لئے 9 فلموں کے درمیان مقابلہ ہے۔

بریڈ پٹ نے ونس اپون اے ٹائم ان ہولی ووڈ میں معاون اداکار جبکہ لورا ڈرن نے فلم میریج اسٹوری میں معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ جیت لیا۔

بہترین فلموں کے لیے فورڈ ورسز فیراری، دی آئرش مین، جوجو ریبٹ، جوکر، لٹل ویمن، میریج اسٹوری، 1917، ونس اپون اے ٹائم ان ہولی ووڈ اور پیراسائیٹ میں مقابلہ ہے۔

بہترین اداکار کے لئے انٹونیوبینڈیرس، لیونارڈو ڈی کیپریو، ایڈم ڈرائیور، جیکن فینکس اور جوناتھن پرائس کے درمیان مقابلہ ہے۔

بہترین اداکارہ کے لئے سنتھیااریوو، اسکارلٹ جوہانسن، سورس رونن، شارلیز تھیرون اور رینی زیل ویگر امیدوار ہیں۔

ایوارڈ کی مختلف کیٹگریز میں فلم جوکر سب سے زیادہ 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جب کہ 1917، ونس اپون اے ٹائم ان ہولی ووڈ اور دی آئرش مین کو ایوارڈزکی 10 مختلف کیٹگریز کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید