• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی  شاندار ہیٹ ٹرک 


راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ شاندار ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد پسلیوں میں دردکی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر نسیم شاہ کو بائیں جانب کی پسلیوں میں درد کے سبب اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کےمیڈیکل اسکین کئے گئے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق چوتھے دن کے کھیل میں نسیم شاہ اسٹیڈیم میں موجود رہیں کے لیکن وہ بولنگ نہیں کریں گے، جبکہ ان کے میڈیکل اسکین کی تفصیلی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انجری کی نوعیت سنجیدہ نہیں ہےتاہم ٹیم انتظامیہ انہیں احتیاط سے استعمال کرے گی۔

واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں نسیم شاہ کی شاندار کارکردگی نے پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کی پوزیشن میں کردیا ہے۔

تازہ ترین