• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں موسلادھار بارش، 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا


آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والی موسلادھار بارش نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

گزشتہ 4 روز کے دوران سڈنی میں 391.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث کئی علاقے سیلاب میں ڈوب گئے جبکہ ایک لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

ان بارشوں سے کئی سالوں سے درپیش خشک سالی کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث آگ والے علاقے بھی سیلاب کی زد میں آسکتے ہیں ۔

ایمرجنسی سروسز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں جبکہ حکومتی ایجنسیوں نے آنے والے دنوں میں تیز اور اونچی لہروں کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس سے شدید سیلابی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین